اہم ترین

ٹی ٹوئنٹی میچز میں محمد حارث کا اہم ریکارڈ

بی لو کینڈی کی جانب سے کھیلتے ہوئے اپنی 81 رنز کی شاندار اننگز کے دوران محمد حارث نے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ایک ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کیا۔

محمد حارث کی 81 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت بی لو کینڈی نے جافنا کنگز کو آٹھ رنز کے کم مارجن سے شکست دی۔ اس جیت سے ایل پی ایل 2023 پلے آف میں ان کی شرکت یقینی ہوگئی۔

پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کرتے ہوئے بی لو کینڈی نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز کا قابل ستائش مجموعی اسکور حاصل کیا، جس میں محمد حارث کی دبنگ اننگز نمایاں تھی۔ حارث نے 51 گیندوں پر 81 کے ٹاپ اسکور پر 10 چوکے اور دو چھکے لگائے۔

حارث نے اپنی 81 رنز کی شاندار اننگز کے دوران ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ایک ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کیا۔ اکتوبر 2020 میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے وہ ایک ہزار سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز کے ساتھ پاکستانی بلے بازوں میں سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ رکھتے ہیں۔

ان کا اسٹرائیک ریٹ متاثر کن 148 اعشاریہ 75 ہے، ان کے بعد آصف علی 145 اعشاریہ 42، صائم ایوب 144 اعشاریہ 75، اعظم خان 144 اعشاریہ 05 اور خوشدل شاہ 143 اعشاریہ 42 کے ساتھ ان سے زیادہ دور نہیں ہیں۔

179 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے جافنا کنگز صرف آٹھ رنز سے ہار گئی، شعیب ملک کی نصف سنچری کے باوجود وہ 6 وکٹوں کے نقصان پر 170 رنز اسکور کر سکے۔

شعیب ملک نے کرس لین اور ڈیوڈ ملر کے ساتھ مل کر واپسی کی کوشش کی لیکن بی لو کینڈی کے گیند بازوں نے اینجلو میتھیوزکی قیادت میں دباؤ کو برقرار رکھا۔

تھیسارا پریرا اور شعیب ملک کے درمیان اہم شراکت نووان پردیپ نے توڑی اور شعیب ملک کے 37 گیندوں پر ناقابل شکست 55 رنز کے باوجود جافنا کنگز ہدف حاصل نہ کرسکی۔

بی لو کینڈی جو ایل پی ایل 2023 کی اسٹینڈنگ میں چھ گیمز کے بعد آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی، اس فتح کی بدولت اب پلے آف میں مقابلہ کرے گی۔

پاکستان