اہم ترین

نئی دہلی میں ہندی کی کتاب نہ لانے پر ٹیچر کا مسلم طالب علم پر بدترین تشدد

بھارتی دارالحکومت کے ایک  اسکول ٹیچر نے نو عمر مسلمان طالب علم کو محض اس بات پر جان سے مارنے کی کوشش کی کیوں کہ وہ ہندی کی کتاب لانا بھول گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں انتہا پسندی کے اثرات اسکولوں تک پہنچ گئے اور حالیہ واقعے میں استاد کے تشدد کا نشانہ بننے والا 11 سالہ  طالب علم ارباز نئی دہلی کے ایک اسکول میں چھٹی جماعت کا طالب علم ہے۔ ارباز پر استاد نے ہندی کی کتاب گھر بھول کر آنے پر بہیمانہ تشدد کیا۔

رپورٹمیں بتایا گیا ہے کہ استاد نے ارباز کو کلاس سے باہر جانے کے لیے کہا۔ ارباز جیسے ہی باہرجانے کے لیے اٹھا استاد نے اس کا راستہ روک کر اس پر تھپڑ، گھونسوں اور لاتوں کی بارش کردی۔ بدترین تشدد کے بعد ارباز کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ارباز کے والد محمد رمضانی کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کا گلا گھونٹنے کی کوشش بھی کی گئی جس کے واضح نشانات موجود ہیں۔ گواہوں اور ثبوتوں کے باوجود پولیس مقدمہ درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جب کہ اسکول انتظامیہ نے بھی استاد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔

پاکستان