اہم ترین

روس کا شمالی کوریا کو جدید ڈرون طیاروں کا تحفہ

شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کو روس نے ان کے دورے کے اختتام پر جدید ڈرونز تحفے میں دیئے ہیں جب کہ یورپی ممالک نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا یوکرین کے خلاف روس کو ہتھیار فراہم کرسکتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ گزشتہ 6 روز سے روس کے خصوصی دورے پر تھے۔

کِم جونگ ان نے 6 دنوں میں روس کے مشرق بعید کے علاقوں کے دورے کئے تھے اور تمام توجہ فوجی تعاون میں اضافے پر مرکوز رکھی۔ جن میں ان کی جانب سے پوٹن کے ساتھ بندوقوں کا علامتی تبادلہ اور جدید ترین روسی ہتھیاروں کا معائنہ بھی شامل ہے۔

کورونا وبا کے بعد شمالی کوریا کے سربراہ نے پہلے غیر ملکی دورے کے لیے روس کا انتخاب کیا۔ دورے کے اختتام پر روس کے پریموریا ریجن کے گورنر نے کم جونگ ان کو پانچ بمبار ڈرونز، ایک جاسوس ڈرون اور ایک بلٹ پروف جیکٹ کا تحفہ دیا۔

روس کے وزیر قدرتی وسائل الیگزینڈر کوزلوو نے شمالی کوریا کے سرعبراہ کے دورے کے حوالے سے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا لیکن اشیائے خور و نوش کی فراہمی میں اضافہ اور براہ راست ہوائی سفر کی بحالی پر بات کی گئی۔ دونوں ممالک نے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے برسوں سے منجمد منصوبوں کی بحالی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

کوزلوو نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان نومبر میں اعلیٰ سطح مزاکرات پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ یہ دوطرفہ بات چیتشمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں ہوگی۔

پاکستان