اہم ترین

مودی حکومت نے پاکستان کیلیے ویزا مسائل کھڑے کردیئے

بھارت میں آئی سی سی ورلڈ کپ کا آغاز 25 ستمبر سے ہورہا ہے لیکن پاکستان کی قومی ٹیم کو اب تک بھارتی حکومت نے ویزے ہی جاری نہیں کئے۔۔

ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے تمام ٹیمیں آئندہ چند روز میں بھارت پہنچ جائیں گی لیکن بھارت سرکار نے پاکستان کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا نہیں چھوڑا۔۔

بھارت  آنے والی نو ٹیموں میں پاکستانی ٹیم واحد ہے، جس کے ویزے کا مسئلہ حل نہیں ہو رہا۔ جس کی وجہ سے ٹیم کی تیاریاں بھی شروع نہیں ہوسکیں۔

 بھارت جانے سے پہلے پاکستان ٹیم کا دبئی میں ایک تربیتی کیمپ لگنا تھا لیکن ویزا مسائل کی وجہ سے ٹیم کا یہ دورہ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔۔

میگا ٹورنامنٹ سے پہلے پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف حیدرآباد دکن میں پریکٹس میچ کھیلنا ہے، اس سے پہلے ٹیم کو کچھ دن دبئی میں رکنا تھا اور پھر حیدرآباد روانہ ہونا تھا، یو اے ای کا دورہ منسوخ ہونے کے بعد پاکستان ٹیم براہ راست ہی بھارت پہنچے گی۔

   پی سی بی نے ویزا مشکلات کے بارے میں بھارت کی شکایت آئی سی سی سے بھی لیکن وہاں سے پاکستان کو یہ کہہ کر تسلی دی گئی کہ کام جاری جلد ہی ویزے مل جائیں گے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان 2008 کے بعد سے کرکٹ تعلقات منقطع ہیں لیکن دونوں ٹیمیں بین الاقوامی ایونٹس میں ۤمنے سامنے آتی رہتی ہیں۔

پاکستان کی ٹیم آخری مرتبہ  2016 میں بھارت گئی تھی۔ اس وقت بھی بھارت  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میزبان ملک تھا۔

پاکستان