اہم ترین

گوگل 25 سال کا ہوگیا ۔۔۔ نیا ڈوڈل بھی جاری

دنیا کا سب سے مشہور انٹر نیٹ سرچ انجن آج پورے 25 سال کا ہوگیا ہے۔ جس کا جشن منانے کے لیے گوگل نے نیا ڈوڈل بھی جاری کیا ہے۔۔

درحقیقت گوگل کا قیام 4 ستمبر کو ہوا تھا لیکن کئی برسوں سے کمپنی 27 ستمبر کو اس کی سالگرہ مناتی ہے۔

آج کی مناسبت سے گوگل نے خصوصی ڈوڈل جاری ہے جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ ڈوڈل مستقبل کی طرف پیش قدمی کو مدنظر رکھتے ہوئے بنایا گیا ہے۔۔

https://www.google.com/doodles/googles-25th-birthday

سلور جوبلی کے موقع پر گوگل نے اپنے بلاگ میں بتایا ہے کہ گوگل کا کیسے ۤگاز ہوا اور اس میں اب تک کیا کیا تبدیلیاں آئیں ہیں۔

https://twitter.com/Google/status/1706702064254853540

گوگل کی بنیاد 1990 کی دہائی کے آخری برسوں میں امریکا کی اسٹینفورڈ یونرسٹی کے کمپیوٹر سائنس پروگرام کے دو طلبہ سرگئی برن اور لیری پیج نے رکھی تھی۔ دونوں نے ایک بہتر سرچ انجن کا پروٹو ٹائپ بنانے کے لیے اپنے گھر کی چھت کو منتخب کیا۔۔

گوگل کے بلاگ کے مطابق جیسے ہی دونوں کو اس پروجیکٹ پر بامعنی پیش رفت نظر آئی ۔ انہوں نے اپنے پہلد دفتر قائم کیا جو کہ کرائے پر حاصل کیا گیا کار گیراج تھا اور پہلا آفس 25 سال پہلے آج ہی کے دن حاصل کیا گیا تھا۔۔ اس طرح آج ہی کے دن گوگل انکارپورشن وجود میں آئی۔۔

کمپنی کے مطابق گزشتہ 25 برسوں کے دوران دنیا میں بہت کچھ بدل گیا لیکن ان کا مقصد آج بھی دنیا کی معلومات کو منظم کرنا اور اسے عالمی سطح پر قابل رسائی اور مفید بنانا ہے۔

گزشتہ 25 سال میں ترقی کی منازل طے کرنے کے لئے ساتھ دینے پر گوگل کمپنی نے اپنے صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئےکہاہم یہ دیکھنے کے لیے انتظار نہیں کر سکتے کہ مستقبل ہمیں کہاں لے جائے گا۔

گوگل کے موجودہ سی ای او سندر پچائی نے گزشتہ ماہ کمپنی کی سالگرہ کی مناسبت سے ایک نوٹ لکھا تھا۔ انہوں نے کمپنی کے سفر، ٹیکنالوجی کی تبدیلی میں اس کے کردار اور آگے بڑھنے کے راستے پر ایک نظر ڈالی۔ انہوں نے ان صارفین، ملازمین اور شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا جو گوگل کی کامیابی کا حصہ رہے ہیں۔

پاکستان