اہم ترین

واٹس ایپ کا نیا اعلان؛ آئندہ ماہ لاکھوں فون ہوجائیں گے بے کار

واٹس ایپ نے کہا ہے کہ 24 اکتوبر سے واٹس ایپ ان تمام موبائل فون پر غیر فعال ہوجائے گا جن میں اینڈرائیڈ 5 سے پرانا آپریٹنگ سسٹم ہے۔

واٹس ایپ دنیا کی سب سے مقبول پرائیویٹ مسیجینگ اور کالنگ ایپ ہے۔۔ اپنے صارفین کی سہولت اور تحفظ کے لیے دنیا بھر کی دیگر ایپس کی طرح واٹس ایپ بھی نت نئی جدتیں لاتی رہتی ہیں ۔۔ یہ اپ ڈیٹس پرانے آپریٹنگ سسٹمز پر کام نہیں کرتی جس کے نتیجے میں ایپس کے لیے یا تو نیا موبائل فون خریدنا پڑتا ہے یا پھر موبائل کے ۤآپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کرنا پڑتا ہے۔

فی الحال واٹس ایپ او ایس 4.1 اور اس سے نئے ورژن پر چل رہی ہے لیکن واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ 24 اکتوبر سے وہ اینڈرائیڈ موبائل فون جن میں اینڈرائیڈ 5.0 سے پرانا ورژن ہے، ایپ کام نہیں کرے گی۔۔

ہمارے ملک میں اب بھی ہزاروں ایسے موبائل فون ہیں جن میں اینڈرائیڈ 5.0 سے پرانے ورژن ہیں۔ ان میں سب سے مقبوl سام سنگ گلیکسی S2، موٹورولا زووم اور سونی اریکسن ایکسپیریا آرک 3 سمیت سیکڑوں چینی ساختہ موبائل فون ہیں ۔۔

آپریٹنگ سسٹم معلوم کرنے کا طریقہ

اگر آپ اپنے موبائل سے متعلق متعلق جاننا چاہتے ہیں تو اس کا طریقہ انتہائی آسان ہے۔۔ سب سے پہلے آپ سیٹنگ آپشن میں جائیں اور وہاں اباؤٹ فون پر کلک کریں۔۔ آپ کو فون سے متعلق تفصیلات نظر آئیں گی۔ OS ورژن کی معلومات بھی شامل ہیں۔

پاکستان