اہم ترین

شلپا شیٹی کو پنجابی گانے پر ڈانس مہنگا پڑ گیا، ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور فٹنس ایکسپرٹ شلپا شیٹھی بھلے ہی بڑے پردے پر کم نظر آتی ہوں لیکن سوشل میڈیا پر ان کے جلوے برقرار ہیں۔۔ کہیں وہ لوگوں کو یوگا سکھاتی ہیں تو کہیں وہ جدید ملبوسات کی تشہیر کرتی ہیں۔

آج کل سوشل میڈیا پر شلپا شیٹی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جن میں وہ ایک بھارتی گانے پر ڈانس کرتے ہوئے گر پڑی ہیں۔۔

https://www.instagram.com/p/CxfM8nSp22P/

بھارتی پنجاب کے معروف گلوکار ایمی ورک کے فین کلب انستا پیج پر یہ ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایمی ورک کے مقبول گانے ‘وانگ دا ناپ’ پر ڈانس کر رہی ہیں۔ شلپا نے سبز اور سلور رنگ کا بھاری لہنگا پہن رکھا ہے۔۔ وہ گانے پر بھنگڑا کرتی نظر آرہی ہیں، لیکن بھنگڑا اسٹیپس کرتے ہوئے اچانک ان کا پاؤں پھسل گیا اور وہ گر گئیں۔

شلپا شیٹھی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کچھ لوگ شلپا کی حفاظت کے لیے دعا کرتے ہوئے نظر آئے تو کچھ نے شلپا کو بھنگڑے کی طرح ڈانس نہ کرنے کا مشورہ دیا۔ ایک صارف نے لکھا، شلپا بھنگڑا آپ کا قصور نہیں، آپ صرف ہندی گانوں پر ڈانس کرتی ہیں۔

پاکستان