اہم ترین

کراچی کے بعد آشوب چشم کے پنجاب میں ڈیرے، صوبے بھر کے اسکول بند

کراچی کے بعد آشوب چشم کی وبا نے پنجاب میں ڈیرے ڈال لئے ہیں، وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 2 اکتوبر تک بند رہیں گے۔۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ بچوں میں آشوب چشم (آنکھیں آنے کی بماری) کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔۔

محکمۂ اسکولز ایجوکیشن پنجاب کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق جمعہ 29 اکتوبر کو عید میلاد النبی کی تعطیل ہے،۔ اس کے علاوہ جمعرات اور پفتے کو بھی صوبے بھر کے تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی اسکول بند رہیں گے۔۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں 2 اکتوبر بروز پیر کو بحال ہوں گی۔۔

حکومت پنجاب نے آشوب چشم کی وبا کے پیش نظر عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بیماری کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔۔

مریض دھوپ میں ہرگز نہ جائے بلکہ جس قدر ممکن ہو گھر میں رہے۔

اس بیماری کا شکار شخص اپنے کپڑے ، رومال اور تولیے کو گھر کے دوسرے افراد سے الگ کرے

متاثرہ افراد آنکھوں کے ڈراپس (قطرے) یا کوئی ٹاٹکا صرف اور صرف ماہر داکٹر کی اجازت سے ہی استعمال کریں۔۔

پاکستان