اہم ترین

نیا سینٹرل کانٹریکٹ؛ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاریوں کو تنخواہ کے علاوہ منافع بھی ملے گا

پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں نے کئی ماہ کے تعطل اور غیر یقینی صورتحال کے بعد تاریخی سینٹرل کنٹریکٹ کے قریب پہنچ گئے ہیں۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑی سینٹرل کانٹریکٹ کے حوالے سے کئی ماہ کے تعطل اور غیر یقینی صورتحال کے بعد سینٹرل کنٹریکٹ پر ایک تاریخی معاہدے تک پہنچ گئے ہیں۔۔

کرکٹ کے کھیل سے متعلق خبروں کی ویب سائیٹ کرک انفو کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کانٹریکٹ کو 30 جون کو ختم ہوگیا تھا ۔ جس کے بعد نئے معاہدے کے لئے گفت و شنید جاری تھی۔

پی سی بی نے دراصل نئے معاہدے تک پرانے معاہدے کے تحت ہی ادائیگیوں کی پیشکش کی تھی جسے کھلاڑیوں نے ٹھکرا دیا تھا۔۔ اس وقت سے قومی ٹیم کے کھلاڑی کسی معاوضے کے بغیر ہی کھیل رہے تھے۔۔

کہا جارہا ہے کہ کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان جس معاہدے پر اتفاق ہوا ہے اس کی شقیں ماضی کے تمام معاہدوں کے مقابلے میں الگ اور کھلاڑیوں کے لئے بہترین ہیں۔ کیوں کہ اس سے کھلاریوں کو اس سے ناصرف ماہانہ وظائف ملیں گے بلکہ پی سی بی کے منافع سے حصہ بھی ملے گا۔۔

ماہانہ تنخواہ کے علاوہ کھلاڑیوں کو پی سی بی کے منافع سے بھی حصہ ملے گا۔۔ پی سی بی کو آئی سی سی کی جانب سے سالانہ 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا حصہ ملتا ہے ۔۔ جس میں سے 3 فیصد کھلاڑیوں میں تقسیم ہوگا۔۔ اور یہ رقم تقریباً 10 لاکھ ڈالر بنتی ہے۔۔ واضح رہے کہ بھارتی کھلاڑیوں کا منافع میں حصہ 26 جب کہ آسٹریلیائی کھلاڑیوں کا 25 فیصد ہے لیکن قومی کھلاریوں کے لئے اس کا آغاز ہی خوش آئند ہے۔

پی سی بی کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کہتے ہیں کہ یہ معاہدہ ہمارے کھلاڑیوں کی مالی حالت ببہتر کرے گا، ہم یہ سمجھتے ہیں کہ مالی تحفظ سے کھلاڑیوں کو میدان میں بہتر نتائج دینے کی ترغیب ملتی ہے۔

پاکستان