اہم ترین

میٹا کا واٹس ایپ پر جلد ہی 3 نئی اے آئی فیچر متعارف کرانے کا اعلان

دنیا کی سب سے بڑی ٹیک کمپنی میٹا نے اپنی سالانہ کنیکٹ کانفرنس کے دوران واٹس ایپ (WhatsApp) پر جلد ہی 3 نئے اے آئی (AI) فیچرز لانے کا اعلان کردیا۔۔

ٹیک کمپنی کے مطابق جنریٹو اے آئی (AI) کے ذریعے بھیجا گیا ایک پیغام زیادہ تخلیقی، نتیجہ خیز اور تفریح ہوسکتا ہے۔

میٹا کمپنی نے کہا ہے کہ واٹس ایپ (WhatsApp) کے ذریعے ہم دنیا بھر کے لوگوں کی اس ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی تک رسائی میں مدد کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں جلد ہی تین نئی جنریٹو اے آئی (AI) سروسز متعارف کرائی جارہی ہے۔۔

جنریٹو اے آئی (AI) اسٹیکرز:
اس فیچر کے ذریعے واٹس ایپ صارف اپنی مرضی کے مطابق اسٹیکر بنا کر اپنے خیالات کا بھرپور اظہار کرسکتے ہیں۔

جنریٹو اے آئی چیٹس
اس فیچر کے ذریعے آپ مختلف معاملات کے بارے میں جاننے کے لیے کوئی بھی سوال پوچھ سکتے ہیں یا اپنی گروپ چیٹ میں جاری بحث کے خاتمے کے لیے رائے طلب کرسکتے ہیں۔

فوٹو ریئلسٹک امیج جنریشن:

جنریٹو اے آئی کے فوٹو ریئلسٹک امیج جنریشن فیچر کے ذریعے آپ پرامپٹ یا امیجن ٹائپ کرکے، کسی خیال، جگہ یا شخص کی نمائندگی کے لیے تصاویر بنا سکیں گے۔

پاکستان