پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔
نگراں وفاقی حکومت کی جانب سے گزشتہ چند دنوں سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا دعویٰ کیا جارہا تھا۔۔
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی اور ڈالر سستا ہونے کی وجہ سے ماہرین نے اندازہ لگایا کہ پیٹرل کم از کم 17 روپے جب کہ ڈیزل 11 روپے سستا ہوسکتا ہے۔ حکومت نے بھی کمی کا وعدہ کیا تھا۔۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 77 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، جبکہ مٹی کا تیل 7 روپے 53 پیسے سستا ہوا ہے۔