اہم ترین

ماہرہ خان کے دُلہا سلیم کریم کون ہیں؟

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے اپنے پرانے دوست سلیم کریم سے شادی کرلی ہے جس کی ویڈیو گزشتہ رات سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔۔

ماہرہ خان نے گزشتہ چند ماہ کے دوران کئی مرتبہ محبت کا اعتراف کیا تھا لیکن کسی کو بھی یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ اچانک اور غیر روایتی انداز میں شادی کرلیں گی۔۔

ماہرہ خان کی پی آر ٹیم کی جانب سے ان کی شادی کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ ویڈیو کتنی پرانی ہے۔۔

https://www.instagram.com/p/Cx3mRrno3ND/

ماہرہ خان نے اپنے پرانے دوست سلیم کریم کو اپنا جیون ساتھی چن لیا ہے۔ لیکن مداحوں کو سلیم کریم کے بارے میں جاننے میں دلچسپی ہے۔۔

مختلف نیوز ویب سائیٹ کے مطابق سلیم کریم کا تعلق ٹیکنالوجی سیکٹر سے ہے۔۔ ان کی مپنی 10 سے زائد ممالک میں مختلف شعبوں کے تاجروں کو سہولت فراہم کرتی ہے۔

سلیم کریم بھی ماہرہ کان کی طرح ماضی میں وی جے رہ چکے ہیں۔

اس کے علاوہ سلیم کریم موبائل فون کے ذریعے رقوم کی ترسیل کی ایک کمپنی ’سم پیسہ‘ کے سی ای او بھی ہیں۔۔

ماہرہ خان 2007 میں علی عسکری سے شادی کی تھی لیکن یہ زیادہ عرصہ نہ چل سکی اور 2015 میں ان کی طلاق ہوگئی۔ ماہرہ خان کا ایک بیٹا بھی ہے جس کا نام اذلان ہے۔۔

پاکستان