اہم ترین

انسٹاگرام کی ایپ آئی فون 15 کو بہت گرم کررہی ہے، ایپل

ایپل کا شمار دنیا کی سب سے بڑی ٹیک کمپنیوں میں ہوتا ہے۔۔ گزشتہ ماہ کمپنی نے اپنا جدید ترین موبائل آئی فون 15 مارکیٹ میں پیش کیا لیکن فون تھوڑی ہی دیر میں گرم ہورہا ہے۔۔ جسے صارفین نقص کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے آئی فون 15 کے اس نقص کو ’ہیٹ گیٹ‘ کا نام دیا ہے۔۔ ایپل نے کہا ہے کہ یہ نقص انسٹا گرام کے سافٹ ویئر میں نقص کی وجہ سے سامنے آرہا ہے۔۔

ایپل نے کہا ہے کہ یہ معمول کی بات ہے کہ جب نئے آئی فون مکیں بیک اپ معلومات واپس لائی جارہی ہو تو وہ بہت زیادہ گرم ہوجاتے ہیں۔۔ اس کے باوجود ہن نے ہم اس کی وجوہات تک پہنچ گئے جن کی وجہ سے آئی فونز توقع سے زیادہ گرم ہورہے ہیں۔

ایپل نے کہا ہے کہ کہ نئے موبائل آپریٹنگ سسٹم (آئی او ایس 17) کے لانچ کئے جانے کے بعد موبائل فون کے گرم ہونے کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔۔

دوسری جانب انسٹاگرام کی مالک کمپنی نے بھی اسے تسلیم کیا ہے اور ایپ میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی فون کو مارکیٹ میں بہت زیادہ مقابلے کا سامنا ہے۔ گزشتہ 3 سہہ ماہیوں کے دوران آئی فون موبائل کی فروخت میں بہت زیادہ کمی دیکھی گئی ہے۔۔ اسیسی صورت میں کوئی بھی مسئلہ ان کی مصنوعات کی فروخت دھچکا پہنچا سکتا ہے۔۔


تکینکی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ موبائل فون پر آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈ ہونے سے موبائل کی کارکردگی سسٹ پڑ جائے گی تاہم ایپل اس بات سے انکاری ہے۔۔

پاکستان