اہم ترین

پاکستان اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ کا پہلا چیمپٸن بن گیا

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ اپنے نام کرلیا۔۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں ایونٹ کا فائنل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا۔۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 329 کا ہدف دیا۔ مصباح الحق نے 93 گیندوں پر 6 چوکوں اور 7 چھکوں کی مدد سے 106 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ حسن رضا نے 68 اور عبدالرزاق 38 رنز بنائے۔۔

330 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیزکی پوری ٹیم 176 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ جیت میں اہم کردار عبدالقادر رہے جنہوں نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
عبدالقادر اوور 40 گلوبل کرکٹ کپ میں 28 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر رہے۔

پاکستان