اہم ترین

ورلڈ کپ میں ٹیم برا کھیلی تو ذمہ دار چیئرمین پی سی بی ہوں گے، مصباح الحق

پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کے رکن مصباح الحق کہتے ہیں کہ پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے ورلڈ کپ کے لئے ٹیم بنانے میں سلیکشن کمیٹی کو بھرپور سپورٹ کیا ہے ۔۔ اگر اب کچھ انیس بیس ہوجاتا ہے تو ذمہ دار بھی وہی ہوں گے۔۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ کھلاریوں کو سینٹرل کانٹریکٹ دینے میں میرا کوئی عمل دخل نہیں۔۔ مجھے بھی سینٹرل کانٹریکٹ پر تحفظات ہیں۔اہم فارمیٹ کے کھلاڑی کس طرح سینٹرل کانٹریکٹ میں نہیں ہیں۔۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ میں ہارنے کے بعد ٹیم بہت پریشر میں آگئی، اس پریشر سے نکلنے کے لیے پاکستان کو ورلڈ کپ میں بھارت سے پہلے نیدر لینڈز اور سری لنکا سے اپنے پہلے دونوں میچ جیتنا ہوں گے۔ ورنہ مسائل پیدا ہوں گے۔۔

اوپننگ بیٹر فضر زمان کی پرفارمنس پر بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ فخر زمان ٹیم کے بہت کام آسکتا ہے۔ لیکن اس کے لئے اسے دباؤ سے نکلنا ہوگا۔۔

سابق کپتان نے کہا کہ ورلڈ کپ میں غلطی کی گنجائش نہیں، کسی ٹیم کو آسان نہیں لے سکتے۔کھلاڑیوں کو ہر میچ میں اپنی بہترین صلاحتیں دکھانا ہوں گی۔۔

پاکستان