پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا وہ کسی صورت کرپشن برداشت نہیں کریں گے ۔۔ کیونکہ اس سے عوام کا نقصان ہوتا ہے۔۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابات کیلئے پوری طرح تیارہے۔ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو چاہتی ہے الیکشن وقت پر ہوں۔ جب تک الیکشن تاریخ کا نوٹیفکیشن نہیں آتا ، ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔
سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے بڑی مشکل سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد اکٹھی کی ہے۔۔ ہمارے جاری منصوبوں کو روکا جارہا ہے، پیپلزپارٹی کے وفود چیف الیکشن کمشنر اور نگران وزیر اعلٰی سندھ سے ملیں گے ، مسائل حل نہ ہوئے تو ہم عدالتوں کا راستہ جانتے ہیں۔
پریس کانفرنس سے قبل بلاول بھٹو زرداری نے سندھ کے منتخب جیالے بلدیاتی نمائندوں کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں بلدیاتی نمائندوں نے اپنی کارکردگی سے آگاہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں مشکلات سے آگاہ کیا۔۔