اہم ترین

سری دیوی کی موت قدرتی نہیں تھی۔۔ 5 سال بعد شوہر نے سچ بتادیا

بالی ووڈ کی سپر اسٹار سری دیوی کو دنیا سے گزرے 3 سال ہوچکے لیکن ان کی ناگہانی موت آج بھی لوگوں کی ذہنوں میں کئی سوال پیدا کرتی ہے۔۔ واقعےکے 5 سال بعد ان کے شوہر بونی کپور نے بتایا کہ اداکارہ کی موت کیسے ہوئی۔

بھارتی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں بونی کپور نے سری دیوی کی موت کے بارے میں تفصیل سے بات کی ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ سری دیوی کی موت طبعی نہیں حادثاتی تھی۔۔

بونی کپور کا کہنا تھا کہ سری دیوی کی موت کے بعد یو اے ای میں ان سے لگاتار 48 گھنٹے پوچھ گچھ ہوئی۔ جس کے بعد انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ کبھی اس بارے مٰں بات نہیں کریں گے۔۔

انہوں نے مزید کہا کہ سری دیوی ہمیشہ اچھی نظر آنا چاہتی تھیں ۔۔ وہ چاہتی تھیٰں کہ اسکرین پر اچھی نظر ائیں ۔۔ اسی لئے وہ ڈائٹنگ کرتی تھیں۔۔ موت کے وقت بھی وہ ڈائٹ پر ہی تھیں۔۔ ہماری شادی کے بعد کئی مرتبہ اسے ۤنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا جانے کی شکایت کی۔ ڈاکٹروں نے کہا کہ انہیں لو بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے۔

بونی کپور نے کہا کہ جنوبی بھارت کے اسٹار ناگارجن نے اسی طرح کے ایک واقعے کے بارے میں بات کی تھی جب سری دیوی ایک شوٹنگ کے دوران باتھ روم میں بیہوش ہو گئی تھیں۔ ناگا ارجن نے انہیں بتایا کہ ان کی ایک فلم کے دوران وہ کریش ڈائٹ پر تھیں اور اسی طرح وہ باتھ روم میں گر گئیں اور ان کے دانت ٹوٹ گئے تھے۔۔

پاکستان