اہم ترین

چہرے سے داغ دھبے اور جھائیاں بھگائیں ۔۔ صرف 3 دن لگائیں بھنگ کے بیجوں کا تیل

بھنگ کو ایک نشہ آور چیز کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ ہماری گآں دیہات میں اس کے پتے گھوٹ کر لوگ نشہ کرتے ہیں لیکن بھنگ کے بیج حیران کن خاصیتیں رکھتے ہیں۔

اگر آپ مہاسوں کے دھبوں اور سیاہ حلقوں سے پریشان ہیں تو بھنگ کے بیجوں کا تیل حیرت انگیز کام کرسکتا ہے۔ اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈ سے بھرپور، بھنگ کے بیجوں کا تیل جلد کی دیکھ بھال کے لیے بہت مفید ہے۔

بھنگ کے بیجوں میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ مواد اور وٹامنز جلد کو تروتازہ کرتے ہیں اور نمی ختم ہونے سے روکتے ہیں۔ ان بیجوں کو مہاسوں کے دھبوں اور سیاہ حلقوں کو دور کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

استعمال کا طریقہ

تیل لگانے سے پہلے چہرے کو اچھی طرح صاف کریں، پھر تیل کے چند قطرے ہاتھوں میں لیں اور تھپتھپا کر چہرے پر لگائیں۔ ایک دن چھوڑ کر ایک دن اسے استعمال کریں اور اثر دیکھیں ۔۔۔

انتباہ:

ویب سائیٹ پر بتائے جانے والے ٹوٹکے عام مروجہ ہیں۔ یہ کسی بھی طرح مستند طبی رائے کا متبادل نہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

پاکستان