اہم ترین

7500، 15000، 25000 اور 40000 روپے والے بانڈز رکھنے والوں کے لیے اچھی خبر

حکومت نے 7500، 15000، 25000 اور 40000 روپے مالیت کے پرانے پرائز بانڈز تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

قومی بچت اور فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق اب 7500، 15000، 25000 اور 40000 روپے مالیت کے بانڈز 23 جون 2024 تک تبدیل کروائے جاسکتے ہیں۔

اس سے قبل حکومت کی جانب سے پرانے بانڈز تبدیل کرنے کی آخری تاریخ 30 جون 2023 تھی۔

نوٹیفکشن کے مطابق کمرشل بینکوں سے 30 جون 2024 تک نقدی میں بھی بانڈز کو تبدیل کروایا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب بانڈز کی تبدیلی کی تاریخ میں توسیع پر تاحال اسٹیٹ بینک کی جانب کوئی نوٹیفکشن جاری نہیں کیا گیا ۔ عوام کا کہنا ہے کہ استیت بینک کے نوٹی فکیشن نہ ہونے کی وجہ سے کمرشل بینک پرانے بانڈ تبدیل نہیں کررہے ہیں ۔

حکومت نے آئی ایم ایف اور ایف اے تی ایف کی شرائط پر پرانے پرائز بانڈز کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔۔ پرانے بانڈز کی منسوخی کی کئی حتمی تاریخیں دی جاچکی ہیں لیکن اس کے باوجود ہر بار نئی تاریخ دے دی جاتی ہے۔۔

پاکستان