اہم ترین

بریانی حیدر آبادی اچھی یا کراچی کی ۔۔۔۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے بتادیا

کراچی والے اپنی برہانی پر فخر کرتے ہیں لیکن کہتے ہیں کہ حیدر آباد دکن کی روایتی بریانی بھی کسی سے کم نہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم گزشتہ چند روز سے بھارت کے شہر حیدر آباد دکن میں مقیم ہے جہاں وہ اپنا پہلا میچ نیدر لینڈز کے خلاف کھیلے گا۔

پاکستانی ٹیم جہاں بھرپور پریکٹس کررہی ہے وہیں حیدر آباد کے روایتی کھانوں سے بھی لطف اندوز ہورہی ہے۔۔

آئی سی سی نے ایک ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس میں پاکستانی کھلاڑیوں سے کراچی اور حیدر آبادی بریانی میں کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔۔

https://www.instagram.com/p/Cx9lt0UPlfC/

بابر اعظم، حارث رؤف، امام الحق اور حسن علی تو حیدر آبادی بریانی کے شیدائی ہوگئے۔۔


حسن علی نے کہا کہ کراچی اورر حیدر آبادی بریانی میں سے کسی کا ایک کا انتخاب مشکل ہے لیکن وہ موڈ کے مطابق دونوں میں سے کسی ایک انتخاب کریں گے۔۔

پاکستان