اہم ترین

پاکستانی کھلاڑیوں کی خراب فیلڈنگ پر بھارتی بیٹر شیکھر دھون کی تنقید

آسٹریلیا کے خلاف گزشتہ روز کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی فیلڈنگ پر سوشل میڈیا میں تنقید کی جارہی ہے۔۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی فیلڈنگ کبھی بھی اچھی نہیں رہی۔۔ مخالف ٹیم کے کھلاڑی جہاں ایک رن بچانے کے لیے اپنی جان لڑا دیتے ہیں وہیں پاکستانی کھلاڑی بھاگنے سے بچنے کے لیے سامنے آتی گہند بھی نہیں روکتے۔۔

ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل پاکستانی کھلاڑی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی فیلڈنگ کے باعث تنقید کا نشانہ بن گئے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے وارم اپ میچمیں کینگرو ٹیم 14 رنز سے میچ جیتنے میں کامیاب رہی۔ آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر 351 رنز بنائے تھے جس کے بعد پاکستانی ٹیم 47.4 اوورز میں صرف 337 رنز بنا سکی۔

؎اگرچہ یہ وارم اپ میچ تھا لیکن آسٹریلوی کھلاڑیوں نے جس انداز میں پرفارم کیا اس نے شائقین کو حیران کر دیا۔ اب توقع کی جا رہی ہے کہ اس بار آسٹریلوی ٹیم کا مقابلہ کرنا بہت مشکل ہو گا۔ یہ میچ آسٹریلیا نے جیتنے کے باوجود پاکستانی کھلاڑیوں نے میچ کے دوران کچھ ایسا کیا جس کی سوشل میڈیا پر خوب ٹرولنگ ہو رہی ہے۔

آسٹریلوی اننگز کے 23ویں اوور کے دوران حارث رؤف کی گیند پر لیبوشگن نے شاٹ مارا جو اسکوائر لیگ کی طرف چلا گیا۔ جہاں محمد وسیم اور محمد نواز موجود تھے۔ جیسے ہی گیند ان کے قریب گئی، دونوں کھلاڑی گیند کو پکڑنے میں الجھ گئے۔ جس کی وجہ سے گیند دونوں کے درمیان سے گزر جاتی ہے۔

سوشل مییدیا پر جہاں سیکروں شائقین نے پاکستانی کھلاڑیوں پر ٹرولنگ کی وہیں بھارتی بیٹر شیکھر دھون بھی خاموش نہیں رہے۔۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، ’’پاکستان اور فیلڈنگ ایک نہ ختم ہونے والی محبت کی کہانی ہے۔‘‘ دھون کا شیئر کردہ یہ ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔

پاکستان