اہم ترین

کئی آئے اور چلے گئے شیر کو نہیں ہرایا جا سکتا، مریم نواز

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کہتی ہیں کہ شیر کو نہیں ہرایا جا سکتا، شیر کو ہرانے اور مٹانے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے۔

لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں چینی 50 روپے کلو اور آٹا 35 روپے کلو فروخت ہوتا تھا، ڈالر 105 روپے تک محدود رکھا، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ بھی نواز شریف کے دور میں ہی ہوا۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ 2017ء میں نواز شریف کو نہ نکالا جاتا تو آج پاکستان کا یہ حال نہ ہوتا، بجلی مہنگی نہ ہوتی۔ ملک کا کوئی ایسا گھرانہ نہیں جس کے گھر میں مشکلات نہ ہوں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ قوم نواز شریف کا راستہ اس لیے دیکھ رہی ہے کیونکہ وہ ہمیشہ ملک کو ٹھیک کرکے دکھاتا ہے، یہ ملک ہمارا ہے اور ہمیں ہی اسے ٹھیک کرنا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ چار سال ایسے جوکروں کی حکومت تھی، جس میں زیادہ گالی دینے والوں کو وزارتیں ملتی تھیں،ہم پر برا وقت تھا تو انہوں نے دن رات گالم گلوچ کی، ہم ایسا نہیں کریں گے۔ نواز شریف نے اقتدار سے زیادہ مشکلیں دیکھی ہیں، نواز شریف کے ساتھ اتنا ظلم کیا گیا کہ 4 سال بعد اسے اقتدار سے نکال دیا۔

پاکستان