اہم ترین

بھارت کو پاکستان سے مقابلے کے لیے بڑی کمک مل گئی، اہم کھلاڑی فٹ

بھارتی ٹیم کے بہترین بیٹر شبھمن گل نے ڈینگی سے چھٹکارا پانے میں کامیاب ہونے کے بعد نیٹ پریکٹس شروع کردی ہے۔

پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بھارتی ٹیم کو اچھی خبر ملی ہےکہ بھارتی ٹیم کے اہم بلے باز شبھمن گل نے تقریباً ایک ہفتے کے بعد پہلی بار نیٹ سیشن میں بھی حصہ لیا ہے۔

شبھمن گل کی نیٹ پریکٹس کے بعد ان کے مداح یہ آس لگائے بیٹھے ہیں کہ 14 اکتوبر کو کھیلے جانے والے پاک بھارت ٹاکرے میں وہ روہت شرما کے ساتھ بھارتی ٹیم کے اوپنگ بیٹر ہوں گے۔۔

بھارتی میڈیا یہ سوال اٹھارہا ہے کہ ایسی صورت حال میں جب بھارتی ٹیم اپنے دونوں ابتدائی میچ جیت چکی ہے۔ بیمار شبھمن گل کو پلیئنگ الیون میں شامل کرنا خطرناک ہوگا۔

بھارتی تجزیہ کاروں کاکہنا ہے کہ ڈینگی کے مریض کو بحالی میں 10 سے 12 دن درکار ہوتے ہیں۔ جب کہ گل نے ایک ہفتے مں ہی بیٹنگ اور فیلڈنگ شروع کردی ہے۔ ایسی صورت میں پاکستان کے علاوہ بھی بھارتی ٹیم کو مزید 6 لیگ کھیلنے ہیں ، کیا ٹیم انتظامیہ خطرہ مول لے گی۔

پاکستان