اہم ترین

اسٹیٹ بینک کی 75 روپے کے کرنسی نوٹ سے متعلق وضاحت

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 75 روپے مالیت کے سبز اور نیلے دونوں ڈیزائن کے نوٹوں کی لین دین قانونی قرار دے دیا ہے۔۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 14 اگست 2022 کو پاکستان کے 75 ویں یومِ آزادی کے موقع پر جاری 75 روپے کا سبز نوٹ قابل استعمال ہے۔۔ اسٹیٹ بینک کے قیام کے 75 سال مکمل ہونے پر 4 جولائی 2023 کو جاری ہونے والا 75 روپے کا نیلا نوٹ بھی قابلِ استعمال ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956 کے تحت جاری تمام بینک نوٹ بشمول یادگاری نوٹ پاکستان بھر میں استعمال کیے جاسکتے ہیں۔


اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ ان بینک نوٹوں کو تبادلے کے ذریعے یعنی نجی اور سرکاری واجبات کے تصفیے کے لیے یکساں طور پر استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ 75 روپے مالیت کے سبز اور نیلے دونوں ڈیزائن کے نوٹوں کی لین دین قانونی ہے۔

پاکستان