جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیاہ فام خواتین میں بال گھنگھریالے کرنے کے لیے کیمیکل کے استعمال سے دیگر خواتین کے مقابلے میں رحم کے کینسر کا خدشہ 50 فیصد تک زیادہ ہوتا ہے۔
آن لائن جرنل انوائرمینٹل ریسرچ میں سیاہ فام خواتین میں کینسر کے خطرات سے متعلق تحقیق شائع کی گئی ہے ۔
تحقیق میں سیاہ فام خواتین کی جانب سے بال گھنگھریالے کرنے کے لئے کیمیائی مواد کے استعمال کا جائزہ لیا گیا۔ اس تحقیق میں 45,000 خواتین کے معمولات زندگی کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا اور ان سے کینسر کے حوالے سے طبی معلومات لی گئیں۔۔
تحقیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ سال میں دو سے زیادہ مرتبہ اپنے بال گھنگھریالے کرنے لئے لئے کیمیکل استعمال کرنے والی خواتین میں دیگر خواتین کے مقابلے میں رحم کے کینسر کا خدشہ 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔۔
تحقیق کے مصنف اور بوسٹن یونیورسٹی چوبانین اینڈ ایویڈیشین سکول آف میڈیسن میں میڈیسن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر کمبرلی برٹرینڈ کہتی ہیں کہ مطالعہ یہ بتاتا ہے کہ کیمیکل کا استعمال سن یاس کی عمر میں پہنچ جانے والے خواتین میں رحم کے کینسر کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔۔
محققین کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ اس سے بالوں کی مصنوعات کے بارے میں بہتر آگاہی کے ساتھ ساتھ ایسی پالیسیاں بنانے میں مدد ملے گی جو سیاہ فام خواتین کو قدرتی بالوں کے انداز پہننے کی ترغیب دیں گی جن میں کیمیکل شامل نہ ہوں۔
۔