پاکستان ایک مرتبہ پھر ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف فتح حاصل نہ کرسکا۔۔
بھارتی شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم پر کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔گرین شرٹس 42 اعشاریہ 5 اوورز میں 191 رنز پر بناکر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی طرف سے بابر اعظم 50، محمد رضوان 49 اور امام الحق 36 رنز کے سوا کوئی بیٹر اچھے کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکا۔
دیگر کھلاڑیوں میں عبداللّٰہ شفیق 20 اور حسن علی 12 بناکر میدان چھوڑ گئے جبکہ سعود شکیل 6، افتخار احمد 4،شاداب خان 2، محمد نواز 4اور حارث روف 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
بھارت کے جسپریت بمرہ، محمد سراج، ہاردیک پانڈیا، کلدیپ یادیو اور رویندر جدیجا نے 2،2 وکٹیں لیں
بھارت نے ہدف حاصل کرلیا
بھارت نے 192 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر ہی حاصل کرلیا۔۔
بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 63 گیندوں پر 86 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ شبمن گل اور ویرات کوہلی 16، 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔