اہم ترین

معروف بھارتی اداکارہ کے ساتھ ہوائی جہاز میں جنسی ہراسانی

جنوبی بھارت کی معروف فلم اداکارہ دیویا پربھا (Divya Prabha) کو ہوائی جہاز میں درجنوں مسافروں کے سامنے جسنی ہراسانی کانشانہ بنادیا گیا لیکن عملے نے ملوث شخص کے خلاف کچھ نہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ دیویا پربھا (Divya Prabha) 10 اکتوبر کو ایئر انڈیا کی پرواز کے ذریعے ممبئی سے کوچی جا رہی تھی ۔ کہ اس دوران ان کے ساتھ ہراسانی کا واقعہ ہوا۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اداکارہ نے الزام لگایا کہ ایک مسافر نشے میں تھا اور انہی مسلسل ہراساں کر رہا تھا۔ اس سارے معاملے میں ایئرلائن کے گراؤنڈ آفس اور فلائٹ عملے کا ردعمل بھی مایوس کن تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ پرواز کے دوران جب سارے معاملے سے ایئر ہوسٹس کو مطلع کیا تو مسافر کو ٹیک آف سے قبل دوسری سیٹ پر منتقل کردیا گیا۔

دیویا پربھا نے الزام لگایا کہ ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد جب انہون نے ہوائی اڈے کی انتظامیہ اور ایئر لائن حکام کو سارے معاملے سے آگاہ کیا تو انہوں نے کوئی کارروائی کے بجائے پولیس ہیلپ پوسٹ پر بھیج دیا۔

اداکارہ نے اس حوالے سے ای میل کے ذریعے مقامی پولیس میں درج کرائی گئی شکایت کی کاپی بھی اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح نشے میں مدہوش مسافر نے پہلے اس کی سیٹ پر قبضہ کرلیا اور نامناسب انداز میں ان کے جسم کو کئی بار چھوا۔

پاکستان