اہم ترین

خلا سے واپس زمین پر آنے والے خلا باز کو بیماریوں نے گھیر لیا

خلا میں ایک سال سے زیادہ وقت گزارنے کے بعد امریکی خلانورد فرینک روبیو کو زمین پر واپسی کے بعد شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

امریکی ویب سائیٹ کے مطابق گزشتہ ماہ امریکی خلا نورد فرینک روبیو خلا میں 371 دن گزارنے کے بعد زمین پر واپس لوٹے تھے۔

فرینک روبیو خلا میں سب سے زیادہ وقت گزارنے والے سائنسدان کا اعزاز حاصل ہے۔ تاہم وہ زمین پر واپسی کے بعد جسمانی اور لاشعوری طور پر چند ذہنی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔

فرینک روبیو کا کہنا ہے کہ ان کے لئے سب سے بڑی مشکل زمین کی کشش ثقل ہے۔ کیونکہ خلا میں کشش ثقل نہیں تھی ۔ زمین پر واپسی کے بعد انہیں کشش ثقل کی عادت نہیں رہی۔

عالمی اعزاز یافتہ خلا باز کا کہنا تھا کہ خلا میں رہتے ہوئے ان کی کمر جسم کا آدھا وزن برداشت کرتی ہے جب کہ زمین پر انسان کا پورا وزن اسی کمر کے سہارے ہوتا ہے۔ اس صورت حال کمر اور پیروں کے درد میں مبتلا ہوگئے ہیں۔۔

پاکستان