اہم ترین

بھارت سے شکست؛ بابر اعظم نے ملبہ مڈل آرڈر بیٹنگ اور بولرز پر ڈال دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست کا ملبہ مڈل آرڈر بیٹنگ اور بولرز پر ڈال دیا۔

میچ کے بعد ایوارڈز تقریب کے دوران بابر اعظم نے کہا کہ میچ کے آغاز میں ہم نے اچھے کھیل کا مطاہرہ کیا لیکن مڈل آرڈر بیٹنگ چل نہیں پائی۔ جس کی وجہ سے ہم زیادہ برا ہدف نہیں دے سکے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ بولنگ میں بھی ہم کچھ خاص نہین کرسکے، بھارتی بلے بازوں نے ہمارے بولرز کو اچھا کھیلا ، جس کی وجہ سے ان کے لئے ہدف آسان ہوگیا۔

دوسری جانب بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ وہ اپنی تیم کے ساتھ 280 رنز کے ہدف کا سوچ کر آئے تھے۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ ہر وہ ٹیم جس کا ہم سامنا کرتے ہیں وہ بہت اچھی ہوتی ہے۔ ہمیں اس خاص دن اچھا کھیلنا ہوتا ہے تو ہی فتح ملتی ہے۔ہم بحیثیت ٹیم اسی پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

احمد آباد میں ہفتے کے روز کھیلے ئے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ اور بولنگ مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔

پاکستان