اہم ترین

ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپیئن انگلینڈ کو افغانستان نے ہرا دیا

انگلینڈ کی ٹیم کو آئی سی سی ورلڈ کپ میں افغانستان کے خلاف بڑے اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ کسی کم درجہ کی ٹیم نے انگلش ٹیم کو اس طرح شکست دی ہو۔ آئرلینڈ، نیدرلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ورلڈ کپ کے الگ الگ فارمیٹس میں یہ کام پہلے ہی کر چکی ہیں۔

افغانستان نے ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپیئن اور ’فیورٹس‘ قرار دیے جانے والے انگلینڈ کو ہرا کر ایونٹ کا پہلا اپ سیٹ کردیا۔۔

ورلڈ کپ میں افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دے کر ایونٹ کا پہلا بڑا اپ سیٹ کر دیا۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی پوری ٹیم 49 اعشاریہ 5 اوورز میں 284 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

افغانستان کی جانب سے رحمان اللّٰہ گرباز نے 80، اکرم علی خیلنے 58، ابراہیم زادران اور مجیب الرحمان نے 28، 28 جب کہ راشد خان نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی طرف سے عادل رشید نے 3، مارک ووڈ نے 2 جب کہ جو روٹ، لیونگ اسٹون،اور ٹوپلی نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی، دو افغان کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کے بلے باز ناکام

انگلینڈ ٹیم کے تمام کھلاڑی 285 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 215 رنز ہی بناسکے۔ اس طرح افغانستان نے دفاعی چیمپئن کو میگا ایونٹ میں69 رنز سے شکست دے دی۔

افغانستان کے راشد خان اور مجیب الرحمان نے 3،3 جبکہ محمد نبی نے 2 وکٹ حاصل کیں۔

آئرلینڈ اور نیدر لینڈز کے بعد افغانستان

انگلینڈ کو موجودہ ورلڈ کپ کی سب سے مضبوط ٹیموں میں سے ایک کہا جاتا ہے لیکن وہ افگانستان کے ہاتھوں ہار گئی۔۔

یہ پہلا موقع نہیں جب کرکٹ کے عالمی مقابلوں میں کسی نووارد ٹیم نے انگلینڈ کو ہرایا ۔ اس سے پہلے یہ صورت حال کم از کم 6 مرتبہ ہوچکی ہے۔

2009 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز ، 2011 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں آئرلینڈ ، 2014 میں نیدرلینڈز نے دوبارہ ، 2015 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں بنگلا دیش جب کہ آئرلینڈ ٹیم نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

پاکستان