اہم ترین

خبردار! گیزر کا گرم پانی پینے کے لئے استعمال ہرگز نہ کریں

دنیا کے دیگر حصوں کی طرح پاکستان میں کہیں سردی کی آمد آمد ہے تو کہیں سردیاں اپنا رنگ دکھا رہی ہیں۔ ایسے موسم میں گرم پانی کے لیے گیس اور بجلی کے گیزر کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔

گیزر کا گرم پانی عام طور پر نہانے ، ہاتھ منہ دھونے یا برتن دھونے کے لئے استعمال ہوتا ہے لیکن بعض افراد اسے پینے یا کھانا بنانے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں ۔

واٹر ہیٹر یا گیزر عام طور پر پانی کو تقریباً 49 ڈگری تک گرم کرتے ہیں۔ تھوڑا سا ٹھنڈا پانی ملا کر پینے والوں کو یہ درجہ حرارت اچھا لگتا ہے، ۤیہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ یا گیزر کا گرم پانی پینے یا کھانا بنانے کے لیے استعمال ہوسکتا ہے؟َ

ماہرین کا کہنا ہے کہ گیزر کا گرم پانی پینے یا کھانا پکانے کے لیے استعمال کرنے سے آپ کو کئی بیماریاں بھی لاحق ہوسکتی ہیں۔۔

عام طور پر گیزر کا پانی ٹنکی سے آتا ہے ۔ اس لئے اسے پینے کے لیے استعمال کرنا کسی بھی طور پر ٹھیک نہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ گیزر کو پینے کے قابل پانی کی فراہمی کے لیے نہیں بنایا جاتا ۔ پانی گرم ہونے سے اس میں آکسیجن کی مقدار کم ہوجاتی ہے، اس کے ذائقے میں فرق آجاتا ہے۔ اور پانی میں نائٹروجن کے مرکبات بننے لگتے ہیں۔

اس کے علاوہ گیزر کی اندرونی ساخت دھات کی بنی ہوتی ہے ۔ مسلسلس گرم پانی کی وجہ سے اس کی تہہ میں کیمیائی مرکبات بننے لگتے ہیں ۔ جو اانسانی صحت کے لئے کسی بھی طرح ٹھیک نہیں۔

پاکستان