اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکا نے غزہ میں انسانی بنیادوں پر امداد پہنچانے اور جنگ بندی سے متعلق قرارداد کو ویٹو کر دیا ہے۔۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل رکن برازیل نے حماس اسرائیل لڑائی روکنے سے غزہ میں فوری امداد کی فراہمی سے متعلق قرارداد پیش کی گئی۔
روس اور فرانس نے اس عمل میں حصہ نہیں لیا ۔ 12 ارکان نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔ جب کہ امریکا نے اسرائیل کے اندھے حمایتی ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اسے ویٹو کردیا۔۔
امریکا نے گزشتہ دس روز میں دوسری بار سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کیا ہے، اس سے پہلے روس نے جنگ بندی کی قرارداد پیش کی تھی۔ انہیں بھی امریکا نے ویٹو کردیا تھا۔۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل سے اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل پہنچ چکے ہیں۔ غزہ کے العہلی اسپتال پر بمباری کے بعد اردن ، مصر اور فلسطینی صدور نے چار فریقی اجلاس میں شکت سے انکار کردیا ہے۔
جو بائیڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران انتہائی ڈھتائی کا مطاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ لوگ کو معلوم نہیں کہ نہیں غزہ کے اسپتال میں دھماکے کا بہت دکھ اور غصہ ہے۔ اسپتال میں دھماکا کیسے ہوا۔
امریکی صدر نے حماس کو دہشت گرد تنظیم ہقرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم تمام فلسطینیوں کی نمائندگی نہیں کرتی۔۔