اہم ترین

نئی حج پالیسی منظور ، اب سرکاری حج 25 دن کا بھی ہوگا

وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے لئے حج پالیسی تشکیل دے دی ہے۔ جس کے تحت عازمین اب 40 کے علاوہ ساتھ ساتھ 25 دن کا پیکیج بھی لے سکتے ہیں۔۔

نجی ٹی وی جیو کی خبر کے مطابق رواں اسلامی سال پاکستان کے لیے حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد ہے۔ جن میں آدھے سرکاری حج اسکیم کے ذریعے حجاز مقدس جائیں گے جب کہ آدھے افراد کی روانگی پرائیوٹ کوٹے کے تحت ہوگی۔

وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی تشکیل دے دی ہے جو نگراں وفاقی کابینہ کو حتمی منظوری کے لیے بھجوادی گئی ہے۔

نئی مجوزہ حج پالیسی کے تحت رواں اسلامی سال سرکاری حج اسکیم کے تحت فی کس11 لاکھ روپے وصول کیے جائیں گے۔عازمین حج اپنی مرضی کے مطابق 40 یا 25 دن کے حج پیکیج کا انتخاب کرسکیں گے۔۔

10 ہزار عازمین اسپانسر شپ کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کریں گے۔ یہ عازمین منظور کردہ غیر ملکی کرنسی میں رقم جمع کرائیں گے۔۔ یہ لوگ قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اس کے علاوہ ایک ہی خاندان کے مقررہ تعداد سے زیادہ افراد ہونے کی صورت میں انہیں علیحدہ رہائش فراہم کی جائے گی۔

رواں برس حج اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کو ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ تفویض کردہ کوٹہ واپس کرنا پڑا تھا.. تاہم حج آپریشن مکمل ہونے کے بعد سرکاری کوٹے پر حج کرنے والے افراد کو ہزاروں روپے واپس بھی کئے گئے تھے.

پاکستان