اہم ترین

قطر میں بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسروں کو اسرائیل کیلیے جاسوسی پر سزائے موت

قطر کی عدالت نے گزشتہ برس حراست میں لئے گئے بھارتی بحریہ کے 8 سابق افسران کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے مجرم قرار دیتے ہوئے انہیں پھانسی کی سزا سنادی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بحریہ کے ریٹائرڈ افسران کمانڈر (ریٹائرڈ) پورنیندو تیواری، کیپٹن (ریٹائرڈ) نوتیج سنگھ گل، کمانڈر (ریٹائرڈ) بیرندر کمار ورما، کیپٹن (ریٹائرڈ) سوربھ وششت، کمانڈر (ریٹائرڈ) سوگناکر پکالا، کمانڈر (ریٹائرڈ) امیت ناگپال، کمانڈر (ریٹائرڈ) امیت ناگپال اور سیلر راگیش قطر کی بحریہ کو تربیت اور ساز و سامان فراہم کرنے والی کمپنی ’الظاہرہ العالمی کنسلٹینسی اینڈ سروسز‘ کے لیے کام کرتے تھے۔

الظاہرہ العالمی کنسلٹینسی اینڈ سروسز ریدار پر بھی سراغ نہ لگاسکنے والی جدید ترین اطالوی آبدوزوں کے حصول اور ان کی خریداری میں قطر کو معاونت فراہم کررہی تھی۔

گزشتہ برس اس فرم سے منسلک 8 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔ یہ تمام افراد بھارتی بحریہ میں آبدوز کے شعبے میں مہارت رکھتے تھے۔ بھارتی اور قطری حکام نے ان آٹھ افراد پر لگنے والے الزامات کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائیں۔ تاہم جن میں سے دو کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم مین جیل بھی بھجوادیا گیا تھا۔

بھارتی دفتر خارجہ نے بھارتی شہریوں کو سزائے موت دیئے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے اس پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی ازارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم اس فیصلے کو قطری حکام کے ساتھ بھی اٹھائیں گے۔

پاکستان