اہم ترین

چندہ ماما کتنے پرانے؟ سائنسدانوں نے نئی عمر بتادی

امریکی سائنسدانوں نے اپنی تحقیق میں دعویٰ کیا ہے کہ چاند کی عمر اب سے پہلے بتائی گئی عمر سے 4 کروڑ زیادہ یعنی 4 ارب 46 کروڑ سال ہے۔

امریکی ماہرین نے چاند سے لائی گئی دھول کے مجموعے کے دوبارہ سائنسی جائزے کے دوران اس کی عمر سے متعلق نیا نتیجہ اخذ کیا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ چاند کی تخلیق زمین پر کسی بڑے سیارچے یا شہاب ثاقب کے ٹکرانے سے ہوئی۔ یہ واقعہ ہمارے نظام شمسی کی تخلیق کے 10 کروڑ سال بعد رونما ہوا تھا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ زمین اور شہاب ثاقب یا سیارچے کے ٹکرانے سے زمین کا ایک حصہ پگھل کر الگ ہوگیا۔ جس کے ٹھنڈے ہونے پر اس تصادم سے پیدا ہونے والی توانائی ٹھنڈی پڑنے سے سالمات کے اندر کرسٹل بنے۔ سائنسدانوں کو ان ہی کرسٹلز کے تجزیے سے چاند کی عمر کا تخمینہ لگانے میں مدد ملی۔

امریکا کی شکاگو یونرسٹی سے تعلق رکھنے والے ماہر فلکیات اور اس تحقیق کے شریک مصنف پروفیسر فلپ ہیک نے اپنے بیا میں کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ یہ کرسٹل چاند کی پوری تاریخ سے متعلق جاننے کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ہم ان کرسٹلز کی عمر جان سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے یہ سمجھا جاتا تھا کہ چاند کی تخلیق تقریباً 4 ارب 42 کروڑ سال پہلے ہوئی تھی لیکن اب یہ پتہ لگایا گیا ہے کہ چندہ مام کی اصل عمر اس سے بھی 4 کروڑ سال زیادہ یعنی 4 ارک 46 کروڑ سال ہے۔

تحقیق میں مصنفین کا کہنا ہے کہ نئی تحقیق یہ بتاتی ہے کہ چاند کی تخلیق ہمارے نظام شمسی بننے کے تقریباً 11 کروڑ سال بعد ہوئی ہے۔

پاکستان