اہم ترین

کیا حماس اسرائیل کے حوالے کرنے پر مشروط آمادہ ہوگیا؟؟؟

حماس نے 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ آپریشن کے دوران یرغمال بنائے اسرائیلی شہریوں کی حوالگی کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیل ایک جانب غزہ میں کارروائیاں کررہا ہے تو دوسری جانب قطر کے ذریعے حماس سے اپنے یرغمال شہریوں کی بحفاظت واپسی کے لئے مذاکرات بھی کررہا ہے۔

اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی کے لیے امریکی نائب وزیر خارجہ برائے مشرق وسطیٰ باربرا لیف اس وقت قطر کے دارالحکومت دوحا میں موجود ہیں۔اور اس حوالے سے مذکرات بھی وہیں کررہی ہیں۔

برطانوی ویب سائیٹ دی انڈیپینڈینٹ نے امریکی سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یرغمالیوں کی واپسی کے حوالے سے بات چیت اچھے بہت اچھے طریقے سے جاری ہے۔ اس میں بتدریج پیش رفت ہورہی ہے۔

امریکی سفارتی حکام کا کہنا ہے کہ مزاکرات میں مسائل ہیں لیکن بات چیت کا سلسلہ جاری ہے جو امید افزا ہے۔

دوسری جانب 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ میں جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی تعداد 7500 سے تجاوز کرگئی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بمباری اور زمینی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے جواب میں حماس نے بھی راکٹ فائر کئے ہیں۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے فائر کیا گیا ایک راکٹ دارالحکومت تل ابیب کی ایک عمارت میں لگا ہے جس سے 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پاکستان