اہم ترین

پاکستان پھر ہار گیا، سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر

ورلڈ کپ میں پاکستان جنوبی افریقا کے خلاف بھی میچ ہار گیا ۔جس کے بعد قومی ٹیم کے سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی ہے۔

چنئی کے چدم برم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اور 270 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔ جواب میں جنوبی افریقا نے مطلوبہ ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

پاکستان کی بےکار بیٹنگ

پاکستانی اوپنرز میدان میں آئے تو ان کے چہروں پر دباؤ صاف نظر آرہا تھا۔ 38 رنز کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز آؤٹ ہوچکے تھے۔ عبداللّٰہ شفیق 9 اور امام الحق 12 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

رضوان اور بابر نے پاکستان کی اننگز کو آگے بڑھانا شروع کیا لیکن 86 کے مجموعے پر محمد رضوان 31 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے۔ 129 کے اسکور پر افتخار احمد 21 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

141 رنز پر پاکستان کی آدھی ٹیم ٌپویلین لوٹ گئی۔ ٹیم کی پانچویں وکٹ141 پر کپتان بابر اعظم کی گری جو 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

شاداب خان اور سعود شکیل نے اس موقع پر تیم کو سنبھالا۔ دونوں نے 84 رنز کی شراکت قائم کی۔ 225 کے اسکور پر پر شاداب خان 36 گیندوں پر 43 رنز بناکر میدان بدر ہوگئے۔

گرین شرٹس کے ساتویں آؤٹ ہونے والے بیٹر سعود شکیل تھے، جو 52 گیندوں پر 52 رنز کی باری کھیل کر پویلین لوٹے تو ٹیم کا مجموعی اسکور 240 رنز تھا۔ 259 رنز پر شاہین آفریدی 2 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ نویں وکٹ 268 کے اسکور پر محمد نواز کی گری، جو 24 گیندوں پر 24 رنز بناکر پولین لوٹ گئے، محمد وسیم آؤٹ ہونے والے آخری بیٹر تھے جو صرف 7 بناکر میدان چھوڑ گئے۔

پاکستان