اہم ترین

کلیش رویال کے دن پورے ہوگئے؟؟

چند برس پہلے موبائل گیمنگ کی دنیا میں کلیش رویال (Clash Royale ) کا راج تھا لیکن ایسا لگتا ہے کہ اس کے دن پورے ہوچکے اور اب یہ قصہ پارینہ بن چکا۔۔

کچھ برس پہلے تک کلیش رویال (Clash Royale ) کو موبائل گیمنگ کی دنیا میں انقلاب کا درجہ حاصل تھا ۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب زیادہ تر موبائل فونز کی صلاحیت اتنی نہیں تھی کہ اس پر AAA سطح کے گیمز سے لطف اندوز ہوا جاسکتا۔

کلیش رویال (Clash Royale ) کو فن لینڈ کے ڈویلپر سپر سیل نے 2016 میں متعارف کرایا تھا۔ 2018 میں اس گیم کی مقبولیت کا یہ علام تھا کہ ایک رپورٹ کے مطابق اس گیم کے یومیہ فعال صارفین کی تعداد 5 کروڑ تھی۔ لیکن 5 سال بعد یہ گیم اپنے حریفوں سے مقابلے میں بہت پیچھے رہ گیا ہے۔

ایسا لگتا ہے جیسے کلیش رویال (Clash Royale ) اپناطبعی وقت پورا کرچکا ۔ درحقیقت ایسا نہیں، گو کہ اس کی مقبولیت ایسی نہیں رہی جیسی 2018 میں تھی ۔ اس کے باوجود اس کے یومیہ صارفین کی تعداد 10 لاکھ سے زائد ہے۔

ایک چیز جس نے واقعی کلیش رویال (Clash Royale ) کے فعال گیمرز کو پریشان کیا ہے وہ گیم کی حالیہ اپ ڈیٹس ہیں۔ سب سے زیادہ متنازع اپ ڈیٹ اپریل 2023 میں ‘اپ ڈیٹ فار لوزرز’ تھی۔ جس کا مقصد کھلاڑیوں کی تعداد بڑھانا تھا ۔

اگرچہ ‘اپ ڈیٹ فار لوزرز’ پر تجربہ کار کھلاڑیوں کی طرف سے شدید تنقید کی گئی تھی، لیکن کچھ خصوصیات کی وجہ سے مفت کھیلنے والوں کو زیادہ پریشان نہیں کیا ۔

اعداد و شمار کو دیکھا جائے تو 2019 اور 2020 میں گیم کے ناظرین کی تعداد خاصی کم ہوگئی تھی لیکن 2021 سے اس میں ایک بار پھر اضافہ ہورہا ہے۔ 2022 میں اس کے مقابلوں کے اوسط ناظرین کی تعداد 58 ہزار سے زائد تھی ۔ جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اگرچہ یہ گیم اپنی 2018 کی بلندیوں کی طرح مقبول نہیں ہوسکتی، لیکن اس کے پاس اب بھی مضبوط بنیاد موجود ہے۔

پاکستان