اہم ترین

اسرائیل نے غزہ پر حملے بڑھادیئے، لوگ بھوک پیاس سے بھی مرنے کے قریب پہنچ گئے

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس میں غزہ کی پٹی میں فوری اور مستقل امن سے متعلق قرارداد منظور کرلی۔ دوسری جانب امریکا اور یورپی ممالک کی شہہ پر اسرائیل حملوں میں مزید شدت لے آیا ہے۔

قوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے غزہ کی پٹی میں فوری اور مستقل امن سے متعلق اردن کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد 14 کے مقابلے میں 120 ووٹوں سے منظور کرلی۔ جب کہ 45 ممالک اس ووٹنگ میں شامل ہی نہیں ہوئے۔ اس قرار داد پر عمل لازم نہیں ہے کیونکہ اس پر عمل لازمی نہیں۔

اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندے اسے سے غیراہم قرار دے دیا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج غزہ پر زمینی اور فضائی حملوں میں مزید شدت لائی ہے۔ غزہ میں مواصلات اور انٹرنیٹ کی سہولت بھی بند کردی گئی ہے ۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کسی بھی وقت زمینی کارروائی شروع کرستا ہے لیکن ہمارے جنگجو بھی تیار ہیں۔

اسرائیلی محاصرے کی وجہ سے غزہ میں صورت حال انتہائی خراب ہے ۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے فلسطینی مہاجرین کے کمشنر جنرل فلپ لزارینی نے پانی اور غذی کی عدم فراہمی سے بھی لوگوں کی اموات کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

فلپ لزارینی نے کہا ہے کہ غذہ میں محصور لوگ نا صرف بموں اور فضائی حملوں سے تو ہلاک ہو ہی رہے ہیں بلکہ محاصرہ جاری رہا تو لوگ بھوک اور پیاس سے بھی مرنے لگیں گے۔

پاکستان