اہم ترین

کرسی لیجیے اور سبسکرپشن پائیں، ویئبو گیمنگ کی نئی گیمنگ چیئر آگئی

گیمنگ کے لئے خصوصی کرسیاں بنانے والی چینی کمپنی انڈا چیئر (AndaSeat) اور چین کی معروف ای اسپورٹ کمپنی ویئبو گیمنگ (Weibo Gaming) نے نئی گیمنگ چیئر لانچ کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2007 میں قائم ہونے والی چینی گیمنگ فرنیچر ساز کمپنی انڈا چیئر (AndaSeat) کو اپنی آرام دہ اور باکفایت گیمنگ کرسیوں کی وجہ سے بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل ہے۔

ماضی قریب میں انڈا چیئر (AndaSeat) نے ایکسل ای اسپورٹس، ایف نیٹک فلائی کوئیسٹ جیسی گیمنگ کمپنیوں کے ساتھ مل کر کرسیاں لانچ کی ہیں۔

انڈا چیئر (AndaSeat) اور ویئبو گیمنگ (Weibo Gaming) کی مشترکہ کاوشوں سے بنائی گئی نئی کرسی آئندہ دو ماہ میں ہی مارکیٹ میں پیش کردی جائے گی۔

ان کرسیوں پر بیتھ کر گیمرز ناصرف گیمنگ سے بہتر انداز میں لطف انداز ہوسکیں گے بلکہ اس کی دونوں کمپنیوں کی جانب سے کئی گیمز ایکٹیویشنز اور دیگر تحائف بطور انعام بھی ملیں گے۔

انڈا سیٹ (AndaSeat) نے رواں برس کے اوائل میں ویئبو گیمنگ سے اشتراک قائم کیا تھا لیکن دونوں کمپنیوں نے کئی ماہ بعد اب اپنی مشترکہ مصنوعہ کو مارکیٹ میں پیش کیا ہے۔

نئی کرسی کے اعلان کی وجہ اس وقت جنوبی کوریا میں کھیلی جاری لیگ آف لیجنڈز ورلڈ چیمپئن شپ (ورلڈز) میں ویبو گیمنگ کی شرکت کی وجہ سے قرار دیا جارہا ہے۔

کرسی میں گیمنگ کے دوران کمر اور گردن کے آرام کے لیے کشن اور بازوؤں کو تھکن سے بچانے کے لیے خصوصی ہینڈل ہیں۔ اس کے علاوہ ویبو گیمنگ کا لوگو اور اس کا سرخ و سفید رنگ اسپورٹس آرگنائزیشن کی رانڈنگ کے مطابقت رکھتا ہے۔

پاکستان