اہم ترین

دلہے کی متلاشی یوٹیوبر لڑکی اخبار میں انوکھا اشتہار

اخبارات میں شادی کے اشتہار کوئی نئی بات نہیں۔ جیون ساتھی میں خوبیوں کا تذکرہ بھی عام سی بات ہے لیکن ایک یوٹیوبر خاتون کی جانب سے دیئے گئے اشتہار کو پڑھ کر کئی لوگوں کے دماغ ہی چکرا گئے۔۔

آج کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے۔ جہاں لوگ اپنی حقیقی زندگی میں دوستیوں کے بجائے ٹرینڈز ، فالوورز اور ویوز کو زیادہ اہمیت دیتے نظر آتے ہیں۔ اسی تناظر میں جیون ساتھی کی تلاش نے بھی ایک موڑ لیا ہے۔

بھارت میں ریا نامی ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر نے جیون ساتھی کی تلاش کے لیے اشتہار میں ایسی خواہشات کا ذکر کیا ہے جس نے اسے وائرل کردیا ہے۔

خاتون نے اپنے اشتہار میں خوبصورت ، کماؤ، خیال رکھنے والا یا چھوٹے خاندان والے دلہے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا ۔ جیسا کہ تقریباً ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے۔

اس نے واضح طور پر لکھا کہ اسے ایک ایسے جیون ساتھی کی تلاش ہے جو کیمرے کا سامنے کرتے ہوئے کتراتا نہ ہو بلکہ محبت بھرے لمحات کو بھی عکس بند کرنے میں نہ ہچکچائے۔

ریا کی خواہس یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ اس نے لکھا کہ اس سے شادی کرنے کے خواہشمند شخص کو معلوم ہو کہ کیمرے کے سامنے ٹرینڈنگ مواد پر کیسے خود کو پیش کرنا ہے۔

اس کے علاوہ اسے اپنے سوشل میڈیا مواد کو ایڈٹ کرنے کے لیے “پریمیئر پرو” نامی سافٹ ویئر پر بھی پوری مہارت ہو۔

ریا کا یہ اشتہار سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ خاتون کو جیون ساتھی کی نہیں بلکہ بلا معاوضہ ایسے شخص کی ضرورت ہے جو اس کے کام کو زیادہ بہتر طریقے سے سوشل میڈیا پر پیش کرسکے۔

پاکستان