اہم ترین

حماس نے اسرائیل کے یرغمالیوں کو چھوڑنے کی شرط بتادی

غزہ میں فلسطین کی آزادی کے لیے مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام نے 7 اکتوبر کو یرغمال بنائے گئے اسرائیلوں کو چھوڑنے کی شرط بتادی۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کے زیر انتظام چلنے والے سیٹلائیٹ ٹی وی چینل الاقصیٰ میں عزالدین القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کا ویڈیو پیغام نشر ہوا ہے۔ جس میں انہوں نے اسرائیلی یرغمالی کی ۤزادی کے بدلے اپنی شرائط بتائی ہیں۔

اسرائیل کو دشمن کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے ابو عبیدہ نے کہا کہ اگر وہ اپنے قیدیوں کی ایک ساتھ رہائی چاہتا تو ہم اس کے لیے تیار ہیں ۔۔ اور اگر اپنے لوگوں کی مرحلہ وار حوالگی کا خواہش مند ہے تو ہم یہ بھی کرسکتے ہیں۔

القسام بریگیڈ کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کو اگر اپنے شہری چاہئیں تو اسے اپنی جیلوں کے دروازے کھولنے ہوں گے۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ اگر اسرائیل اپنے زہریوں کی بحفاظت جلد حوالگی چاہتا ہے تو اسے اپنی جیلوں میں قید ہمارے تمام لوگوں کو چھوڑنا ہوگا۔۔

7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل کے خلاف طوفان الاقصیٰ ۤپریشن کیا تھا۔ اس دوران اسرائیل کے 1400 سے زائد شہری ہلاک ہوگئے تھے جب کہ القسام کے رضاکار اپنے ہمراہ درجنوں افراد کو یرغمال بھی بناکر لائے تھے۔۔ ان قیدیوں میں اسرائیل کے فوجی بھی شامل ہیں۔

اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ حماس کے پاس اس کے کم از کم 229 شہری ہیں۔ حماس کی جانب سے اب تک 4 یرغمالیوں کو رہا کیا گیا ہے۔

یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے اسرائیلی حکومت پر اپنے عوام کا شدید دباؤ ہے۔ اس کے علاوہ کئی دیگر ملکوں کی حکومتیں بھی اپنے اپنے اسرائیلی نژاد شہریوں کی واپس چاہتے ہیں۔

پاکستان