اہم ترین

گیم لینس، نئی ای اسپورٹس کوچنگ ایپلی کیشن کا آغاز

امریکا میں قائم لائیو اسٹریمنگ اور اسپورٹس سافٹ ویئر کمپنی ای گیم اسٹوڈیو نے گیمرز کو ای اسپورٹس سکھانے کے لیے ایپ لانچ کردی، جس کا نام گیم لینس رکھا گیا ہے۔۔

گیم لینس ایک براؤزر پر مبنی اسپورٹس کوچنگ ٹول ہے جس کا مقصد کوچز کو کھلاڑیوں کی تربیت اور نگرانی میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

گیم لینس کی سب سے اہم خصوصیت ملٹی ویو فیڈ ہے ، جس کی مدد سے کوچ پر کھلاڑی کے گیم پلے ، ٹیموں کے ساتھ زبانی رابطوں اور مخصوص کھلاڑی کی فیڈ میں شامل ہوسکتا ہے۔

ای گیم اسٹوڈیو کے مطابق ، گیم لینس ایپ کے اجراء کا مقصد کوچز کو کھلاڑیوں کی مؤثر طریقے سے تربیت اور ان کی نگرانی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کا ختمہ ہے۔ اس ایپ سے دور افتادہ مقامات پر موجود گیمرز کی تربیت میں بھی آسانی ہوگی۔

پاکستان