اہم ترین

ورلڈ کپ میں پاکستان کا ساتواں میچ آج بنگلا دیش کے خلاف

بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں آج پاکستان اپنا ساتوں لیگ میچ بنگلا دیش کے خلاف کھیل رہا ہے۔

بھارتی ریاست بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بنگلا دیش مد قمابل ہیں۔

پاکستان ورلڈ کپ 2023 میں آج کے میچ سے پہلے 6 میچ کھیل چکا ہے جس میں سے اسے صرف سری لنکا اور نیدرلینڈز کے خلاف ہی فتح نصیب ہوئی ہے جب کہ بھارت، آستریلیا ، افغانستان اور جنوبی افریقا کے خلاف اسے بدتریین شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

بنگلا دیش بھی اب تک کوئی میچ جیت نہیں سکی ۔ اس لئے وہ بھی اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہی ہے۔

پاکستان کے لیے آج کا میچ انتہائی اہم ہے۔ اسے یہ میچ کسی بھی صورت میں بھاری مارجن سے جیتا ہے کیونکہ پاکستان پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت افغانستان سے بھی نیچے ساتویں نمبر پر آچکا ہے۔

بنگلا دیش کے ببعد پاکستان کے اگلے میچ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے ہوں گے۔ انگلینڈ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوچکا ہے لیکن نیوزی لینڈ کو بھی اپنے تمام میچ میں ہار ہوئی تو پاکستان کے سیمی فائن؛ تک پہنچنے کے امکان ہوسکتے ہیں۔ ورنہ وطن واپسی پر قومی ٹیم میں اچھی طرح جھاڑو پھرنے کا امکان ہے۔

پاکستان