اہم ترین

تیز ترین 100 ون ڈے وکٹوں کا ریکارڈ شاہین کے نام

شاہین شاہ آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں دنیائے کرکٹ کی پیس بیٹری کہے جانے والے مچل اسٹارک، شین بانڈ اور بریٹ لی جیسے بولرز کو پیچھے چھوڑ دیا

بھارت کے شہر کولکتہ میں بنگلا دیش کے خلاف مقابلے میں شاہین شاہ آفریدی اپنے پرانے روپ میں نظر آئے۔۔ انہوں نے 23 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

بنگال ٹائیگرز سے ان کا میچ اس لئے بھی یادگار ثابت ہوا کہ اس میچ میں انہوں نے ون ڈے فارمیٹ میں تیز ترین 100 وکٹوں کا اعزاز اپنے نام کیا۔۔

اس سے پہلے یہ اعزاز آسٹریلیا کے مچل اسٹارک کے پاس تھا جنہوں نے 52 میچوں میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا جب کہ شاہین نے 51 مقابلوں میں 102 وکٹیں حاصل کی ہیں۔۔

نیوزی لینڈ کے شین بونڈ اور بنگلا دیش کے مستفیض الرحمان نے 54،54 میچز میں 100 وکٹوں کا سنگ میل عبور کیا تھا۔ جب کہ بریٹ لی نے وکٹوں کی سنچری 55 میچوں میں مکمل کی تھی۔۔

نیدر لینڈز، بنکلا دیش اور بھارت کے خلاف میچ میں خراب کارکردگی پر شاہین آفریدی کی بولنگ پر سوالیہ نشان لگ گئے تھے۔ بھارت کے سابق کرکٹر روی شاستری نے کہا تھا کہ شاہین آفریدی اچھے بولر ہیں لیکن ان کا وسیم اکرم سے کوئی مقابلہ نہیں۔۔

روی شاستری کا تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شاہین آفریدی نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔۔ جنوبی افریقا کے خلاف بھی ان کی بولنگ کی بدولت پاکستان میچ جیتنے کے قریب پہنچ گیا تھا۔۔

پاکستان