اہم ترین

عوام کے لیے اچھی خبر ، ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑی کمی

نگراں حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے لیکن عالمی مارکیٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے سیلنڈر میں فروخت ہونے والی گیس کم و بیش 10 روپے فی کلو سستی کردی ہے۔۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے نومبر کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔۔

نوٹی فکیشن کے مطابق یکم نومبر سے 30 نومبر تک ایل پی جی کی قیمت 251 روپے 3 پیسے ہوگی۔ جب کہ اکتوبر میں مائع گیس کے سرکاری نرخ 260 روپے 96 پیسے فی کلو تھے۔

اس طرح نومبر کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں 9 روپے 94 روپے فی کلو کمی ہوئی اور 11 کلو کا گھریلو سیلنڈر 117 روپے سستا ہوکر 2963 روپے میں دستیاب ہوگا۔۔

اوگرا نے اکتوبر میں ایل پی جی 20 روپے 86 پیسے فی کلو مہنگی کی تھی جب کہ ستمبر میں مائع کیس 240 روپے کلو میں فروخت کی جارہی تھی۔

پاکستان