اہم ترین

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا

نگراں وفاقی حکومت نے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ کے باعث آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 نومبر تک پیٹرول اور ڈیزل سمیت تمام پیٹرولیم مصنوعات 15 اکتوبر کو اعلان کردہ قیمتوں میں ہی فروخت کی جائیں گی۔۔

15 نومبر تک پیٹرول کی قیمت 283 روپے 38 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 303 روپے 18 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

کاروباری تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہورہی تھیں لیکن غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے بعد خطے میں عدم استحکام کی فضا پیدا ہوئی ہے۔ جس کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ ہورہا ہے۔۔

دوسری جانب اوگرا نے نومبر کے لئے ایل پی جی کی قیمت میں ساڑھے 9 روپے فی کلو تک کی کمی کردی ہے.. جس کے بعد نومبر میں امائع گیس کی قیمت 251 روپے سےز ائد رکھی گئی ہے..

پاکستان