اہم ترین

غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر ایک اور اسرائیلی حملہ، متعدد شہید اور زخمی

اسرائیل کی فوج نے غزہ میں زمینی کارروائی شروع کررکھی ہے جس میں اسے فضائیہ کی مدد بھی حاصل ہے لیکن اس لڑائی میں صیہونی فوج کو شدید مالی اور جانی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔۔

قطر کی ثالثی میں مصر، اسرائیل اور حماس کے درمیان طے پائے گئے معاہدے کے تحت غزہ میں موجود غیر ملکی پاسپورٹس رکھنے والے فلسطینی اور شدید زخمی مصر کی حدود میں داخل ہونے لگے ہیں۔۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق مصر اور غزہ کے درمیان سرحدی پوائنٹ رفح میں موجود سیکڑوں فلسطینی مرحلہ وار مصر جانے لگے ہیں۔

فلسطینیوں کا مصر میں داخلہ مصر، اسرائیل اور حماس کے درمیان ایک غیر تحریری سمجھوتے کے تحت ہورہا ہے۔ جس میں ثالث کا کردار قطر نے نبھایا ہے۔۔

اس سمجھوتے کے تحت رفح کراسنگ سے دوسرے ملکوں کے پاسپورٹس رکھنے والے فلسطینی اور شدید زخمی مصر میں داخل ہورہے ہیں۔۔

معاہدے کے تحت پہلے روز دہری شہریت رکھنے والے 400 افراد اور تقریباً 90 بیمار و زخمی غزہ سے مصر منتقل کئے جائیں گے۔۔

حماس کے عسکری گروپ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا تھا کہ 200 یرغمالیوں میں سے کچھ کو جلد ہی رہا کردیا جائے گا۔۔

غزہ میں ایک اندازے کے مطابق 800,000 فلسطینی جنوب کی طرف جاچکے ہیں جب کہ لاکھوں لوگوں نے اقوام متحدہ کے زیر انتظام اسکولوں اور اسپتالوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

اسرائیلی بمباری سے یرغمالیوں کی ہلاکت

حماس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جبالیہ میں گزشتہ روز غزہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کی بمباری میں سات قیدی بھی مارے گئے ہیں جن میں تین کے پاس غیرملکی پاسپورٹس تھے۔

اسرائیلی فوج کا بیان

اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماس کے ساتھ جنگ ​​کے آغاز کے بعد سے اب تک غزہ کی پٹی میں 11,000 سے زیادہ عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے گئے ہیں۔

اسماعیل ہانیہ کی دنیا بھر میں احتجاج کی اپیل

حماس کی سیاسی ونگ کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حماس نے ثالثوں کو بتایا ہے کہ “قتل عام” کو روکنا ضروری ہے ، اس کے علاوہ انہوں نے دنیا بھر میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مغربی دنیا کے فیصلہ سازوں پر دباؤ بڑھانے کے لیے احتجاج جاری رکھیں۔۔

اسرائیل کو شدید فوجی نقصان

اسرائیلی فوج کو غزہ میں زمینی کارروائی اپنے فوجیوں کی ہلاکتوں کی وجہ سے بہت بھاری پڑ رہی ہے۔ القسام بریگیڈ کے جنگجو اپنی سرنگوں سے نکل کر اسرائیلی فوج پر گھات لگاکر حملے کررہی ہے۔۔

گزشتہ روز اسی قسم کے ایک حملے میں کئی اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔ بری فوج کو فضائی مدد کی ضرورت پڑ گئی تھی۔۔ صیہونی فوج نے اس کارروائی مٰں اپنے 9 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کیا ہے۔۔

پاکستان