اہم ترین

ون ڈے رینکنگ ؛ شاہین اور بابر کا راج برقرار

بھارت میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان کی کارکردگی اچھی نہیں لیکن اس کے باوجود کھلاڑیوں کی انفرادی رینکنگ میں شاہین آفریدی اور بابر اعظم حکمرانی کررہے ہیں۔۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے فارمیٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔۔ جس کے مطابق بیٹنگ میں بابر اعظم جب کہ بولنگ میں شاہین شاہ آفریدی پہلے نمبر پر ہیں۔

تاپ ٹین بولرز

گزشتہ روز شاہین شاہ آفریدی نے بنگلا دیش کے خلافشاندار بولنگ کرکے وکٹوں کی تیز ترین سنچری جڑ دالی جب کہ آج آئی سی سی رینکنگ میں وہ پہلے نمبر پت آگئے ہیں۔۔

بولرز میں دوسرے نمبر پر آسٹریلوی پیسر جوش ہیزل وُڈ ، تیسرے نمبر پر بھارتی بولر محمد سراج ، چوتھے نمبر پر جنوبی افریقی اسپنر کیشوو مہاراج جب کہ پانچویں نمبر پر کیوی بولر ٹرینٹ بولٹ موجود ہیں۔۔

چھٹے نمبر پر افغان اسپنر راشد خان، ساتویئں نمبرپر بھارتی اسپنر کلدیپ یادو، افغانستان کے مجیب الرحمان آٹھویں، آسٹریلوی لیگ اسپنر ایڈم زمپا نویں اور افغان اسپنر محمد نبی دسواں نمبر پر ہیں۔

10 بہترین بیٹرز

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق بیٹرز کی فہرست میں پاکستانی کپتان بابر اعظم پہلے نمبر پر ہیں جب کہ بھارتی اوپنر شمبن گل کا دوسرا نمبر ہے ۔۔ دونوں کے درمینا صرف دو پوائنتس کا ہی فرق ہے۔۔ اس کا مطلب ہے بابر سے کسی بھی وقت باداشاہت چھینی جاسکتی ہے۔

بیٹرز کی فہرست میں جنوبی افریقی وکٹ کیپر کوئنٹن ڈی کوک کا تیسرا ، آسٹریلوی اوپننگ بیٹر ڈیوڈ وارنر کا چوتھا جبکہ بھارتی کپتان روہت شرما کا پانچواں نمبر ہے ۔

چھٹا نمبر جنوبی افریقی بیٹر ہینرک کلاسین کا ہے اور ساتویں نمبر پر وراٹ کوہلی، آٹھویں نمبر پر آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر، نویں پر جنوبی افریقی بیٹر رَسی فین ڈر ڈسن اور دسویں نمبر پر انگلش بیٹر ڈیوڈ ملان ہیں۔

پاکستان