اہم ترین

سعودی عرب کو فیفا 2034 ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے والی ہے؟؟

فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی راہ سے تقریباً تمام رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں لیکن فیفا نے اب تک اس حوالے سے باقاعدہ اعلان نہیں کیا۔۔

فٹ بال کے کھیل کی عالمی تنظیم فیفا رواں برس دسمبر میں 2034 کے ورلڈ کپ کے میزبان ملک کا اعلان کرے گا۔ قطر کو میزبانی دیئے جانے کے بعد کئی ملکوں نے فیفا حکام پر رشوت خوری اور بددیانتی کے الزام لگائے تھے۔ کئی اعلیٰ حکام کو اپنے عہدوں سے مستعفی ہونا پڑ گیا تھا۔۔

دوسری جانب سعودی عرب کے اہم اتحادی ملک متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی حمایت کی ہے۔

شیخ محمد بن زاید نے ایکس پر اظہار خیال کیا کہ خادم حرمین شریفین اور شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔ۤ وہ فیفا ورلڈ کپ 2034 کے انعقاد کے لیے سعودی عرب کی بولی پر نیک تمناؤں اور کامیابی کی دعا کرتا ہوں۔

ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی امریکا، میکسیکو اور کینیدا مشترکہ طور پر کریں گے جب کہ 2030 فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی مراکش، اسپین اور پرتگال کو دی گئی ہے۔۔

پاکستان